سیاسی جماعتوں پر سی آئی سی کی رولنگ انتہائی اہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

سیاسی جماعتوں پر سی آئی سی کی رولنگ انتہائی اہم

پی۔ٹی۔آئی
مرکزی اطلاعات کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو حق اطلاعات قانون کے تحت عوام کے سامنے جوابدہ قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج اس فیصلہ پر کہا کہ حق اطلاعات قانون کے مقاصد پر عملی کنٹرول رکھنا اہم ہے کیونکہ انہیں "بے لگام" نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ حق اطلاعات قانون اب بھی ارتقا پذیر ہیں۔ اس کی رسائی اور دائرہ کار کی جانچ جاری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ حق اطلاعات قانون کے ایک منطق ہے جس کی عکاسی اس کے احکامات سے ہوتی ہے اس منطق کی جانچ مختلف سطحوں پر بشمول عدالتیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں ہمیں حق اطلاعات قانون کی ارتقاء پذیر نوعیت کا بظاہر احساس ہونا چاہئے لیکن ساتھ ہی یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ قانون کے مقاصد پر عملی کنٹرول برقرا رکھا جائے کیونکہ انہیں بے لگام ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ حق اطلاعات قانون کا مقصد سرکاری ملازمین کو دنیا کے سامنے اور عام شہریوں کے سامنے جوابدہ بنانا ہے۔ یہ کوئی مستقل عمل نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے راست تصبرہ سے گریز کیا کہ کیا یہ قانون سیاسی پارٹیوں پر بھی نافد العمل ہونا چاہئے۔ وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت وی نارائن سوامی نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک کمیشن کے حکم نامہ کا مطالعہ نہیں کیا ہے لیکن ان کی شخصی رائے یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں حق اطلاعات کے تحت نہیں آتیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں سیاسی پارٹیاں سرکاری محکمہ نہیں ہیں بلکہ خانگی تنظمیں ہیں۔ وہ اس فیصلہ کا مطالعہ کریں گے اور اس کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرسکیں گے۔ مرکزی اطلاعات کمیشن نے کل فیصلہ سنایا کہ سیاسی پارٹیاں عوامی تنظیمیں ہیں اور حق اطلاعات قانون کے تحت شہریوں کو جوابدہ ہیں۔ کمیشن نے کہاکہ 6قومی پارٹیاں کانگریس، بی جے پی، این سی پی، سی پی (ایم)، سی پی آئی اور بی ایس پی کو بالواسطہ طورپر مرکزی حکومت کی جانب سے قابل لحاظ رقومات حاصل ہوتی ہیں۔ ان کا کردار عوامی تنظیم کے مماثل ہے اس لئے وہ حق اطلاعات کے تحت آتی ہیں۔ کمیشن کے اجلاس کاملہ کے حکم کے بعد ان کی رقومات کے وسائل، اخراجات و انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب پر عوام کے سامنے جوابدہی کرنی ہوگی۔

آئی۔اے۔این۔ایس
سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی یہ رولنگ کے سیاسی جماعتیں پبلک اتھارٹیز ہیں انتہائی اہم ہے کیونکہ اب انہیں اپنے اثاثہ جات، فنڈنگ اور ارکان کے بارے میں حق معلومات قانون کے تحت سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔ سابق کمشنر وجاہت حبیب اﷲ نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے بارے میں تمام معلومات حکومت کے پاس دستیاب ہیں لیکن مختلف محکموں کے تحت اب سیاسی جماعتوں خود عوام کو معلومات فراہم کرن کی ذمہ دار ہوں گی۔ حبیب اﷲ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں پبلک اتھارٹیزقراردینا انتہائی اہم رولنگ ہے۔ وہ 26؍اکتوبر 2005ء تا 31؍اکتوبر2010 تک سی آئی سی کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کی اراضی پر مبنی اثاثوں کی معلومات وزارت شہری ترقیاتی سے اور ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں معلومات محکمہ انکم ٹیکس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اب سیاسی جماعتیں اپنے بارے میں تمام معلومات فراہم کرنے کی پابند ہوچکی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں