الیکشن کمیشن انڈیا ویب سائیٹ - پولنگ بوتھ کا محل وقوع بھی دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-05

الیکشن کمیشن انڈیا ویب سائیٹ - پولنگ بوتھ کا محل وقوع بھی دستیاب

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ اسٹیشنوں، فہرست رائے دہندگان اور الیکشن آفیسرز کے نام و فون نمبرس سے متعلق شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی ویب سائٹ www.eci.nic.in پر تفصیلات مہیا کی ہیں۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے آج اپنے بیان میں بتایاکہ نقشہ پر پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کیلئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ "انفارمیشن لنکڈو ٹو پولنگ اسٹیشن میاپس" کے ٹیاب پر کلک کریں جو کمیشن کی ویب سائٹ پر بائیں بازو کے پینل میں موجود ہوگا۔ ویب سائٹ کھولتے ہی آپ مختلف ریاستوں کے نام ملاحظہ کریں گے۔ ریاست، ضلع، حلقہ اسمبلی اور پولنگ اسٹیشن کے نام کا انتخاب کرنے کے بعد نقشہ پر منتخب علاقہ میں اپنے پولنگ اسٹیشن کا محل وقوع معلوم کرسکیں گے۔ یہ محل وقوع ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے نقشہ پر "پنس" کی شکل میں قابل مشاہدہ ہوں گے۔ جب ایک پن پر کلک کریں گے تو ایک غبارہ سمانے آئے گا جس میں نہ صرف پولنگ اسٹیشن کا نام ہوگا بلکہ چیف الیکٹورل آفیسر، ضلع انتخابی عہدیدار، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر اور بوتھ سطح کے عہدیدار کے موبائیل نمبرات درج ہوں گے۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پر ایک اور لنک بھی دستیاب رہے گاجس کے ذریعہ آپ فہرست رائے دہندگان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس لنک پر کلک کرتے ہوئے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کی فہرست رائے دہندگان آپ پی ڈی ایف فارمیٹ میں دیکھ پائیں گے۔ اس فائل کو آپ اپنے کمپیوٹر میں محفوظ بھی کرسکیں گے اور اپنے کمپیوٹر کے ذریعہ اس کے پرنٹ آوٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ نقشہ میں کسی بھی مقام پر ڈبل کلک کے ذریعہ زوم ان اور زوم آوٹ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں تاکہ پولنگ اسٹیشن کے محل وقوع کا واضح طورپر مشاہدہ کرسکیں گے۔ سٹیلائٹ امیج لےئر کو متحرک کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کی عمارت اوراس تک پہنچنے کیلئے راستوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بھنور لال نے بتایاکہ تمام رائے دہندے اور سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں سرگرم حصہ لینے کیلئے ویب سائٹ سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں