جموں و کشمیر میں نئی سیاسی جماعت عوامی اتحاد کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی جماعت عوامی اتحاد کی تشکیل

جموں و کشیر کے ایک آزاد رکن اسمبلی نے آج نئی سیاسی پارٹی تشکیل دی اور ادعا پیش کیا کہ یہ پارٹی ریاستی عوام کے حقیقی جذبات اور خواہشات کی نمائندگی کرے گی۔ ریاستی اسمبلی میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کی نمائندگی کرنے والے شیخ عبدالرشید نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت "عوامی اتحاد" کی تشکیل کا اعلان کیا۔ رشید نے کہاکہ وہ ایک با اعتماد قیادت فراہم کریں گے جو عوام کو جوابدہ ہوگی جو ریاست کے سیاسی اسٹیج پر مفقود ہے۔ رشید نے مزید کہاکہ ان کی پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کرے گی۔ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو ختم اور بہتر حکمرانی فراہم کرکے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دے گی۔ ریاست میں ہر سطح پر خاندانی سیاست کو ختم کرنے کے مقصد سے وہ آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ سمجھوتہ کریں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں