مصری عدالت کے فیصلے سے امریکہ چراغ پا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-06

مصری عدالت کے فیصلے سے امریکہ چراغ پا

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے غیر ملکیوں اور مصری شہریوں کے خلاف عدالتی احکامات کو "سیاسی ٹرائل" قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی طورپر سرگرم مصری شہریوں کی گرفتاری کے احکامات معاشرتی آزادی کے عالمی معیار کی خلاف ورزی ہے۔ ’ایسے فیصلے جمہوریت کے ساتھ لگّا کھاتے، یاد رہے کہ مصری ذرائع ابلاغ میں غیر ملکیوں کو سزا کے مقدمات کو "غیر ملکی فنڈنگ" کے نام سے موسوم کیا جارہا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین بسا کی کا کہنا ہے کہ مصر میں سول انجمنوں کی تالا بندی اور ان کے اثاثہ جات کی بحق سرکاری ضبطی ایسی تنظیموں کے معاشرے میں مثبت کردار کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام مصر کے جمہوریت کی جانب سفر سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ مصری عدالتی فیصلوں سے متاثر ہونے والی انجمنوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں ان فیصلوں کی مذمت کی ہے۔ ان میں نمایاں وہ امریکی کارکن ہیں جن کا تعلق ’ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ،اور’فریڈم ہاوس، سے بتایا جاتا ہے۔ ان انجمنوں کے بہ قول فیصلہ حکومتی کرپشن کا مظہر ہے۔ یہ کرپشن مالی نہیں بلکہ اس کا تعلق سیاسی بے راہ روی ہے۔ مصری عدالتوں کے ان سول انجمنوں کے خلاف جاری ہونے والے فیصلوں سے اب تک 43افراد متاثر ہوئے ہیں۔

US Denounces Egyptian NGO Trial Results

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں