نواز شریف - بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-06

نواز شریف - بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری

فوجی بغاوت میں معزولی اور جلاوطنی کے تقریباً 14برس بعد نواز شریف نے آج وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے ریکارڈ تیسری معیاد کیلئے حلف لیا۔ انہوں نے ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کے احیاء کا عہد کیا اور متنازعہ امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ 63 سالہ شریف کو پریسڈنسی میں آج شام صدر آصف علی زرداری نے حلف دلایا۔ شریف پاکستان کے 27ویں وزیراعظم ہیں۔ پریسڈنسی کے آرنیٹ ہال میں تقریب حلف برداری میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قائدین بشمول سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔ صدر نے شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ مختصر تقریب میں شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کی لڑکی مریم نواز پہلی صف میں زرداری کی لڑکی آصفہ بھٹو زرداری سے کچھ دور بیٹھے ہوئے تھے۔ مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی پہلی صف میں موجود تھے۔ عبوری حکومت کے وزیراعظم میر ہزار خاں کھوسو اور ہندوستانی ہائی کمشنر شرد سبھروال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Nawaz Sharif takes oath as Prime Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں