غذائی بل کی منظوری پر غور و خوض - یو پی اے کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-02

غذائی بل کی منظوری پر غور و خوض - یو پی اے کا اجلاس

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی طلبی کی قیاس آرائیوں کے درمیان یوپی اے حکومت پیر کے دن اپنے اولوالعزم غذائی سکیورٹی بل پر پیر کے دن حکمت عملی طئے کرے گی۔ سرکردہ کانگریس قائدین بشمول وزیراعظم منموہن سنگھ اور پارٹی صدر سونیا گاندھی نے یہاں زائد از3گھنٹے طویل اجلاس میں خصوصی سیشن کی طلبی یا اپوزیشن کے غیر معاون رویہ کے پیش نظر آرڈیننس کا راستہ اختیار کرنے کے بارے میں غور و خوص کیا جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ پیر کے دن حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس اجلاس میں دیگر معاملات جیسے جھارکھنڈ میں حکومت کی تشکیل پر بھی غور و خوص ہوگا۔ یوپی اے اتحاد کی نویں سالگرہ کے بعد یہ یوپی اے کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔ یوپی اے کی حلیف جماعت این سی پی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایسے کسی اجلاس کی فوری ضرورت نہیں ہے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کی سرکردہ قیادت کو غذائی تحفظ اور حصول اراضی بل پر اپنی حلیف جماعتوں کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ ان دونوں بلوں کی وجہہ سے آئندہ لوک سبھا انتحابات میں اس کی کایا پلٹ ہوسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ آج منعقدہ کور گروپ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے اور اگر وہ آمادگی ظاہر کرتی ہیں تو بل کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ بصورت دیگر حکومت غذائی بل پر آرڈینیس جاری کرسکتی ہے۔ یہ بل یوپی اے کا ایک اہم وعدہ ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے کل اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں رکاوٹ ڈالنے والے کا رول ادا کررہی ہے اور انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس اہم قانون سازی کی منظوری میں حکمت کی مدد کریں جس کے ایک دن بعد یہ میٹنگ ہوئی ہے۔

UPA meeting Monday on Food Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں