Talks with Pakistan after new govt settles in: Salman Khurshid
ہندوستان نے آج کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت کے سرگرم ہونے اور کارکردگی کا آغاز کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان زیر التواء اعتماد سازی اقدامات کو روبہ عمل لانے کے بعد جامع مذاکرات کا احیاء کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ابتداء میں ہی سب کچھ بتادینا اچھا نہیں ہوتا۔ فی الحال ماحول بہتر ہے۔ اسے مزید بہتر ہونے اور بات چیت کیلئے سازگار ہونے دیں۔ انہیں(پاکستان کی نئی حکومت کو )سنبھلنے اور اپنے کام کو سمجھنے دیں۔ اس کے بعد ہم جامع مذاکرات کا احیاء کرسکتے ہیں۔ چند مسائل ہیں جن پر حکومت اور عوام پیشرفت کی توقع رکھتے ہیں اور ہمیں اس سے کچھ اطمینان حاصل ہوگا۔ سلمان خورشید نے یہاں پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال حکومت کی توجہ حلقہ جاتی مذاکرات کے احیاء پر مرکوز ہے جس کے تحت بعض مخصوص معاملات پر پیشرفت کی جاسکتی ہے۔ ہم نے فی الحال حلقہ جاتی مذاکرات شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ایسے مسائل ہیں جن پر کچھ پیشرفت ہوسکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ماحول کو مزید بہتر بنانے دونوں ملکوں کو مزید اعتماد سازی اقدامات روبہ عمل لانا ہوگا۔ ان میں (ہندوستان کو) انتہائی پسندیدہ ملک کا موقف دینا بھی شامل ہے جس کا انہوں نے قبل ازیں فیصلہ کیاتھا لیکن اس پر ابھی تک عمل آوری نہیں کی گئی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں