دینی مدارس میں عصری تکنالوجی اشد ضروری - رحمن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

دینی مدارس میں عصری تکنالوجی اشد ضروری - رحمن خان

مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے جھارکھنڈ کی حکومت پرزوردیا کہ وہ دینی مدارس کو عصری ٹکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے اسکیم تیار کریں تاکہ مرکز کی جانب سے فنڈ جاری کئے جاسکیں۔ جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ دینی مدارس میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کی جاسکتی ہے۔ اقلیتوں کیلئے بنائے گئے فلاحی پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے کے رحمن خان نے راج بھون میں ایک اجلاس طلب کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت دینی مدارس میں عصری ٹکنالوجی متعارف کرانے اور اقلیتی اداروں میں انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے فنڈ فراہم کرنے تیار ہے۔ اس کیلئے اسکیم تیار کرتے ہوئے جلد ازجلد مرکز کو امسال کی جانی چاہئے۔ اقلیتوں کی ترقی کیلئے فنڈ کی کمی نہیں ہے۔ ان کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی اسکیم بنائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈس حاصل کرتے ہوئے پروگراموں کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ جھارکھنڈ میں اردو اکیڈیمی کے قیام کی تائید کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے گورنر سید احمد نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں۔

Modern technology will boost education in Madrasas: K Rahman Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں