شامی بحران - روس اور امریکہ تصادم کی راہ پر گامزن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

شامی بحران - روس اور امریکہ تصادم کی راہ پر گامزن

گروپ 8(G-8) چوٹی کانفرنس میں مغربی قائدین کو صدر شام بشارالاسد کو اقتدار سے معزول کرنے کی اپیل پر مبنی قرارداد میں روسی مزاحمت پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اور روس دونوں ٹکراؤ کی راہ پر گامزن ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ایک روزنامہ نے یہ بات بتائی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو نے 600 روسی بحریہ ملازمین کے ساتھ 2جنگی جہازوں کو شام روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنہیں شام میں موجود روسی شہریوں کے تحفظ کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ گلف ٹوڈے نے اپنے اداریہ میں بتایاکہ روسی اقدام اسد حکومت کے خلاف شامی باغیوں کو مغربی ممالک کی جانب سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی سربراہی پر فوجی طاقت کا مظاہرہ دیا جارہا ہے۔ شارجہ کے اخبار نے بتایاکہ باور کیاجاتا ہے کہ پوٹین امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کو انتباہ دے رہے ہیں کہ وہ باغیوں کو مسلح کرنے پر مصر ہوں تو روس شام میں خطرہ کی حالت میں موجود روسی شہریوں کے تخلیہ کی کارروائی کے بہانے اپنی فوج کو شام روانہ کرے گا۔ شام میں اس وقت تقریباً 20ہزار روسی مقیم ہیں۔ جنگ کے ابتدائی مراحل کے دوران ان سے مقامات اجتماع کی نشاندہی کی گئی تھی تاکہ روس کی جانب سے جنگ زدہ ملک سے ان کے تخلیہ کے فیصلہ کی صورت میں وہ ان مقامات پر اکٹھا ہوسکیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی بحران کی بات چیت کے ذریعہ حل نکالنے کامیاب بین الاقوامی کوشش کی امید موہوم ہوچکی ہیں۔

Syrian crisis - Russia and U.S on the path of confrontation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں