سعودی عرب - 15 لاکھ بیرونی ملازمین نے اقامتی موقف تبدیل کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

سعودی عرب - 15 لاکھ بیرونی ملازمین نے اقامتی موقف تبدیل کر لیا

سعودی عرب میں زائد از 15لاکھ بیرونی ورکرس نے وہاں غیر قانونی رجسٹرشدہ تارکین وطن کے خلاف منصوبہ بند کارروائی سے عین قبل یعنی گذشتہ اپریل سے اپنے اقامتی موقف کو تبدیل کردیا ہے۔ تیل کے برآمد کنندہ اس سب سے بڑے ملک کی وزارت لیبر نے آج یہ بات بتائی۔ سعودی عرب، تخمیناً 90لاکھ بیرونی ورکرس کے لیبرفورس میں بلیک مارکٹ کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کو جابس کا ملنا مشکل ہوگیا ہے اور ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے عدم اہلیت بڑھے گی۔ سعودی باشندوں میں بے روزگار کی شرح کا تخمینہ سرکاری طورپر 12فیصد کم کیا گیا ہے۔ نوجوانوں میں یہ شرح اضافہ ہے۔ دیگر ممالک میں "بہاتر عرب،ل احتجاجیوں کے سبب بے روزگاری بڑھی ہے۔ اس کے بعد سعودی حکومت فکر مند ہوگئے۔ مختلف ممالک بشمول ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، فلپائن اور یمن کی معیشتوں کے لئے سعودی عرب میں کارکرد لاکھوں ورکرس کی جانب سے بھیجے جانے والی رقومات کی بڑی اہمیت ہے۔ پاسپورٹ اتھاریٹی نے گذشتہ ہفتہ بتایاکہ زائد از ایک لاکھ 80 ہزار ورکرس سعودی عرب سے جاچکے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کے باوجود سرکاری دفاتر اور خوداپنے اپنے ممالک کے قونصل خانوں کے باہر بیرونی ورکرس کے زبردست ہجوم قطار لگائے دیکھے گئے۔ ان لوگوں کو یہ خوف تھا کہ اگروہ آئندہ 3جولائی سے پہلے اپنے (اقامتی) موقف کو قانونی بنانے میں ناکام ہوجائیں تو انہیں جرمانوں اور امکانی ملک بدری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سال گذشتہ (ملازمتوں میں) کوٹہ کے نئے سسٹم کے نفاذ کے بعد وزارت لیبر کیلئے بیرونی افراد کا مناسب رجسٹریشن اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت یہ صراحت کردی گئی ہے کہ مخصوص قسم کے عہدیداروں کیلئے کتنے سعودی شہریوں کو ملازم رکھا جانا چاہئے۔

Over 1.5 million foreign workers change status before Saudi crackdown

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں