عشرت جہاں کیس - اشتہاری مجرم پی پی پانڈے ہائیکورٹ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

عشرت جہاں کیس - اشتہاری مجرم پی پی پانڈے ہائیکورٹ سے رجوع

گجرات کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی پی پانڈے نے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس 2004ء کے سی بی آئی کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی۔ سی بی آئی عدالت نے انہیں کل ہی مفرور ملزم قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ ہائی کورٹ میں پی پی پانڈے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ پی پی پانڈے نے اپنی درخواست میں یہ شر انگیز دعوی کیا ہے کہ عشرت اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ساتھ مودی کو ہلاک کرنے کے مشن پر روانہ ہوئی تھی جو دہشت گرد تھے۔ ان کا انکاونٹر قانونی طورپر جائز تھا۔ لہذا انہیں اشتہاری ملزم نہیں قرار دیا جاسکتا۔ اس کا یہ بھی دعوی ہے کہ گجرات کے آئی پی ایس عہدیدار ستیش ورما نے شخصی وجوہات پر انہیں اس کیس میں پھنسایا ہے۔ پی پی پانڈے نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جو مسترد ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پانڈے کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی تھی۔

Ishrat Jahan case: Senior Gujarat cop PP Pandey moves HC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں