میرے قتل کی سازش کی جا رہی ہے - ممتا بنرجی کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

میرے قتل کی سازش کی جا رہی ہے - ممتا بنرجی کا دعویٰ

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ ریاست میں عصمت دری اور تشدد کے معاملات کو لے کر واویلا مچانے کیلئے کچھ مقامی چیلنز نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ ممتا نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔ نیوز چینل چلانے والے ایک مقامی میڈیا ہاؤس اور ان کی حکومت کی کھنچائی کرنے والے 2دیگر(چینلز) کا نام لیتے ہوئے ممتا نے پنچایت انتخابات کی ریلی میں کہاکہ اچھا کام کررہی حکومت کے خلاف دہشت گردی، قتل اور عصمت دری کا پروپگنڈہ کرنے کیلئے وہ منظم طریقے سے کانگریس، سی پی اور بی جے پی کااستعمال کررہے ہیں۔ چینلز کا نام لینے کے بعد ریلی میں اشتعال پھیلنے پر وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ ان پر انگلی بھی نہ اٹھائیں ہم ان سے قانونی طریقے سے نمٹیں گے۔ ممتا کا بیان اسی دن آیا ہے جس دن پوری ریاست میں خواتین کے خلاف ہورہے جرائم کی مخالفت میں دانشوروں اور دیگر لوگوں کا یک طبقہ سڑک پر مظاہرہ کرنے اترا ہے۔ اپنے قتل کی سازش کے الزامات کو دہراتے ہوئے ممتا نے کہاکہ میری اور پارٹی کے سکریٹری جنرل مکل رائے کے قتل کی سازش کی جارہی ہے۔ سی پی آئی ایم، کانگریس، بی جے پی اور ماؤ نواز باغیوں نے ہاتھ ملا لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پی آئی ایم کو یاد رکھنا چاہئے کہ ایک ممتا بنرجی کے قتل سے لاکھوں ممتا بنرجی نے پیدا ہوں گی۔ میں دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ مجھے موت کا ڈر نہیں ہے، اگر مری تو ہیرو کی طرح مروں گی میری زندگی 35سالوں سے انصاف کیلئے جدوجہد سے عبارت ہے۔ آنے والی پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ بردوان ضلع میں 70 سے 80ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہاں بے روزگار نوجوانوں کو کام مل پائے گا۔ پانا گڑھ میں انڈسٹریل پارک بنایا جارہا ہے۔ آسنسول، درگار پور اور بردوان میں آئی ٹی ہب بنایا جارہا ہے۔ یہاں طالب علموں کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔ انڈال میں اےئر پورٹ منصوبہ بندی کا کام چل رہا ہے، اس سال ایرپورٹ چالو ہوجائے گا۔ ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔

Cornered Mamata Banerjee claims Reds, CPM plotting to murder her

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں