وقف املاک کو تجارتی خطوط پر فروغ دینے کا اعلان - رحمن خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

وقف املاک کو تجارتی خطوط پر فروغ دینے کا اعلان - رحمن خان

وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے وقف جائیدادوں اور فنڈس کی موثر و شفاف انداز میں دیکھ بھال کیلئے ایک جامع نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آج ریاستی وقف بورڈ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقف ایکٹ 1995ء کے بعض اہم شق پر عمل آوری میں تیزی لانے کی بھی ضرورت ہے۔ کے رحمن خان جو سنٹرل وقف کونسل کے صدرنشین بھی نہیں کہاکہ وقف املاک کا موثر تحفظ اور انتظام و انصرام نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ اس کے ذریعہ عوام کی خدمت کا بھی موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے ملک بھر میں وسیع و عریض وقف اراضیات سے موثر استفادہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان جائیدادوں کو تجارتی خطوط پر فروغ دیتے ہوئے اقلیتی فرقہ کی بہبود کیلئے زیادہ رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ریاستی وقف بورڈس کو ہدایت دی کہ اوقافی جائیدادوں کے سروے اور ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن کا کام آئندہ 3ماہ کے اندر مکمل کرلیں۔ انہوں نے تمام ریاستی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وقف سے متعلق تمام امور کی آڈٹ ہو۔ ٹریبونل موثر طورپر کام کریں اور اوقافی جائیدادوں کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ، آمدنی اور انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کیلئے ان محاذوں پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔

Rahman Khan bats for efficient management of Wakfs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں