آفت زدہ اتراکھنڈ میں پھنسے ہوئے تقریباً9ہزار افراد کاتخلیہ کروانے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بچاؤ کارروائی میں صبح بارش اور دھند کی وجہہ سے تاخیر ہونے کے بعد تیز رفتار ہوگئی جبکہ کیدار ناتھ سے مزید 127 نعشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی وجملہ تعداد 822 ہوگئی۔ ضلع تہری سے زمین کھسکنے کے تازہ واقعات کی اطلاع ملی جہاں ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔ دہرہ دون میں دھند اور ناخوشگوار موسم کی وجہہ سے ہیلی کاپٹرس سہسرا ہیلی پیاڈ اور جالی گرانٹ ایرپورٹ سے پرواز نہیں کرسکے تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد بچاؤ کارروائی دوبارہ شروع کی گئی۔ بدری ناتھ سے 4ہیلی کاپٹرس نے 60افراد کا تخلیہ کروایا۔ کیدراناتھ کے علاقہ سے مزید 127 نعشیں برآمد ہوئیں۔ 15نعشیں یوپی کے مختلف اضلاع بشمول مظفر نگر، بلند شہر اور بجنور میں دریائے گنگا کی سطح آب پر بہتی ہوئی نظر آئیں۔ پٹنہ میں مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ انہوں نے حکومت اتراکھنڈ سے خواہش کی ہے کہ کسی اہم شخصیت کو سیلاب زدہ علاقوں میں دورہ کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ راحت رسانی میں خلل اندازی کی اندیشہ ہے۔ صورتحال بہتری ہورہی ہے اور راحت رسانی تیز رفتار ہوگئی ہے۔ کئی بھگتوں کو کیدارناتھ اور بدری ناتھ سے منتقل کردیا گیا ہے مزید 37 ہیلی کاپٹرس پھنسے ہوئے یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ وباؤں کے اندیشے کے تحت مہلوکین کی جلد از جلد اجتماعی آخری رسومات منعقد کرنے کی کوشش جاری ہے۔ سوکھی ہوئی دیودار کی لکڑی اور کثیر مقدار میں گھی کیدارناتھ روانہ کیا گیا ہے۔ آخری رسومات سے قبل پوسٹ مارٹم، ڈی این اے محفوظ کرنے کی رسمی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نعشیں سڑنا شروع ہوگئی ہیں، فضاء مسموم ہورہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائیں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ ریاستی حکومت نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرس اورڈی آئی جی گڑوال کو جلد ازجلد چتائیں پھونک دینے کی ہدایت دی ہے۔ فارنسک ماہرین اور سائنسدانوں کی 42 رکنی ٹیم نعشوں کے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے نمونے محفوظ کرنے کیلئے پہلے ہی روانہ ہوچکی ہے۔ مندر کے قریب ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 5 اجتماعی باورچی خانے قائم کئے گئے ہیں۔ کیدار ناتھ اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں راحت رسانی اور بچاؤ کاروائی ختم کردی گئی ہے کیونکہ مزید زندہ افراد کے دستیاب ہونے کا مکان نہیں ہے۔ گپت کاشی سے 25کیلو میٹر دور سونگ پریاگ میں آج صبح صرف چند این ڈی آر ایف، ارکان عملہ موجود تھے۔ بچاؤ کارروائی اتراکھنڈ کی بلند پہاڑیوں پر منتقل ہوگئی ہے۔ آئی ٹی بی پی نے مزید فوجی روانہ کرنے کا اور تھکے ہوئے سپاہیوں کو واپس طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب کیدارناتھ، بدری ناتھ، ہرشل اور گوری کھنڈ میں 45 طاقتور نیم فوجی ارکان عملہ روانہ کئے جائیں گے جو وہاں فی الحال تعینات تھکے ہوئے سپاہیوں کی جگہ لیں گے۔
India rescue chopper crashes in flood zone, killing eight people
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں