پاکستان - نیوکلیر اثاثہ جات کے تحفظ و انتظام کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

پاکستان - نیوکلیر اثاثہ جات کے تحفظ و انتظام کے اقدامات

پاکستان نے اپنے فوجی اثاثہ جات کے تحفظ و انتظام کیلئے 25ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک خصوصی فورس تشکیل دیتے ہوئے وسیع تر ٹھوس اور موثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ فوجی اثاثہ جات میں نیوکلیر اسلحہ بھی شامل ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نیشنل اسمبلی میں 2013-14 کے بجٹ پر بحث کا اختتام کرتے ہوئے ڈار نے کہاکہ 25ہزار عملہ پر مبنی ایک خصوصی سکیورٹی فورس تشکیل دی گئی ہے، جنہیں خصوصی تربیت دینے کے علاوہ نہایت عصری اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں خصوصی طورپر نیوکلیر اسلحہ کا تحفظ و انتظام شامل ہے۔ انہوں نے تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم خصوصی ریسپانس فورس اسکارٹ فورس اور خصوصی میرین فورس تشکیل دئیے جانے کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ فوجی پروگرام کی نگرانی کیلئے عملہ جاتی ریلائبلٹی پروگرام اور انسداد انٹلی جنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ 25ہزار خصوصی تربیت یافتہ فوجیوں کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے اور وہ زمین پر یا فضا میں سرگرمیوں کیلئے ہمہ دم تیار رہیں گے۔ ڈار نے یہ بھی بتایاکہ نیوکلیر اسلحہ انتظام کے ذمہ دار اسٹرٹیجک پلانٹس ڈویژن نے سکیورٹی فورس کیلئے ایک تربیتی اکیڈیمی بھی قائم کر رکھی ہے۔ فوجی اثاثہ جات یس متعلق امکانی صورتحال اور سابق تجربات کی بنیادپر ہر صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی تربیت انہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ خطرات سے آگاہ رہنے والے نظام کو ہمہ وقت چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے اور اس پر وقفہ وقفہ سے نظر ثانی ہوتی رہتی ہے۔ وزیر فینانس نے مزید کہاکہ پاکستان کا فوجی اثاثہ جات پروگرام ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے اور نیوکلیر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹکنالوجی کنٹرول ریجیم جیسے اداروں کی صراحت کردہ بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہے تاکہ نیوکلیر اثاثہ جات کے تحفظ و انتظام کو صد فیصد یقینی بنایا جاسکے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران فوج بھی اسٹرٹیجنگ پلانس ڈویژنوں کی جانب سے خصوصی سکیورٹی فوج سے متعلق تفصیلات فراہم کرتا رہا ہے۔

Pakistan's nuclear weapons to be protected by a special security force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں