ممبئی حملے - پاکستانی ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

ممبئی حملے - پاکستانی ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی

ممبئی حملوں کے 7پاکستانی ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت، نئے جج کے رخصت پر ہونے کے سبب ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔ ملزمین میں لشکر طیبہ کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی بھی شامل ہیں۔ کیس ایک ہفتہ قبل راولپنڈی کے انسداد دہشت گردی عدالت سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ جج کوثر عباس زیدی کے رخصت پر ہونے کے سبب مقدمہ کی سماعت نہ ہوسکی۔ علاوہ ازیں حکومت ہنوز چیف پراسکیوٹر مقرر نہیں کرسکی ہے۔ کیس کے حقیقی چیف پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقارعلی کو انتہا پسندوں نے اسلام آباد میں3 مئی کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

Pakistan Mumbai attacks case trial delayed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں