ملک بھر میں 6 سیاحتی مقامات کی صفائی و نگہداشت - او این جی سی کو ذمہ داری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-07

ملک بھر میں 6 سیاحتی مقامات کی صفائی و نگہداشت - او این جی سی کو ذمہ داری

وزارت سیاحت نے ملک بھر میں 6 سیاحتی مقامات میں صفائی و نگہداشت کیلئے این جی اوسی کو ذمہ سونپ دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے تیار کردہ ایکشن پلان کے مطابق تیل و قدرتی گیس کمیشن آگرہ میں تاج محل‘ مہاراشٹرا میں ایلورہ اور ایلفینٹا کے غار‘ دہلی کے لال قلعہ‘ حیدرآباد کے قلعہ گولکنڈہ اور ٹاملناڈو کے مہابلی پورم کی ذمہ داری سنبھالے گا جہاں بہتر صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیر سیاحت کے چرنجیوی نے او این جی سی کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ایس واسو دیوا سے ملاقات کی اور کلین انڈیا مہم میں حصہ دار بننے کی خواہش کی۔ چرنجیوی نے ملک میں دوسرے کئی یادگاروں کو حاصل کرنے کیلئے بڑی عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور خانگی شعبہ کو بھی دعوت دی ہے۔ وزارت محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے محکمہ کے ساتھ کئی امور کو قطعیت دی جاچکی ہے۔

ONGC to adopt 6 monuments under Campaign Clean India as part of CSR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں