بےنظیر بھٹو قتل کیس - مشرف کو ملزم قرار دے دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

بےنظیر بھٹو قتل کیس - مشرف کو ملزم قرار دے دیا گیا

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے قتل کے معاملے میں پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو باضابطہ طور پر ملزم قرار دے دیا گیا ہے، جس سے سابق فوجی حکمراں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی تفتیشی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آج انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں ایک چالان پیش کر کے بےنظیر بھٹو کے قتل کے معاملے میں مشرف کو ملزم ٹھہرایا۔ اس معاملے کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جج حبیب الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے۔ چالان کے مطابق مشرف کو امریکی نامہ نگار مارک سکیل کے بیان کی بنیاد پر ملزم قرار دیا گیا ہے اور چالان میں الزام لگایا ہے کہ جنرل مشرف بےنظیر بھٹو کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ ایجنسی کے وکیل چودھری اظہر سیکوریٹی وجوہ کی بنا پر عدالت میں حاضر نہ ہو سکے۔
عدالت نے جنرل مشرف کو آج سیکوریٹی کی بنا پر ایک دن کے لیے عدالت میں پیش نہ ہونے کی چھوٹ دے دی۔ جنرل مشرف کو عدالت میں پیش ہونے سے مستقل طور پر چھوٹ دینے کے بارے میں عدالت آئیندہ سماعت میں فیصلہ کرے گی۔

Musharraf declared accused in Benazir murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں