بارش کے بعد تاج محل چمک اٹھا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

بارش کے بعد تاج محل چمک اٹھا

گذشتہ روز 2مرتبہ بارش کے بعد تاج محل چمک اٹھا، جب کہ پانی سے بھرپور دریائے جمنا 17ویں صدی کی یادگار کے قدم چومتے ہوئے شاہانہ انداز میں بہہ رہی ہے۔ اس دریا میں سطح آب خطرہ کے نشان سے 5فٹ گھٹ کر 4.95 فٹ ہوگئی ہے۔ درجہ حرارت کل 40سے گھٹ کر 30 ہوگیا۔ آئندہ چند دن کے دوران مرطوب موسم کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بارش کے پانی سے نہایا ہوا تاج محل چمک رہا تھا اور سیاح اس یادگار محبت کا مشاہدہ کرنے قطاریں لگائے ہوئے تھے۔ تاج محل کے عقب میں بہنے والی دریائے جمنا بھی شاندار نظارہ پیش کررہی تھی جو قلعہ آگرہ کے آگے جاکر مڑ جاتی ہے۔

Taj Mahal sparkles after rain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں