غیر ملکیوں کو نشانہ بنائیں گے - ڈرون حملوں کا انتقام لینے تحریک طالبان کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

غیر ملکیوں کو نشانہ بنائیں گے - ڈرون حملوں کا انتقام لینے تحریک طالبان کا اعلان

طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایک نیا گروہ تشکیل دیا ہے۔ پاکستانی طالبان کے مطابق نیا تشکیل دیے جانے والے گروپ کا نام جنود حفصہ ہے جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔ اس سے پہلے طالبان نے کہا تھا کہ نانگا پربت بیس کیمپ میں کیا جانے والا حملہ کمانڈر ولی الرحمن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔ یہ اعلان گذشتہ ہفتے کو ملک کے شمالی علاقہ جات میں 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے ۔ پاکستان میں غیر ملکیوں پر گذشتہ 10 سالوں میں ہونے والا یہ بدترین حملہ تھا۔ طالبان کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ان کوہ پیماؤں کو بین الاقوامی براداری کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملوں کے مسلسل استعمال کی حمایت پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی کوہ پیماوں کی ہلاکت یہ واقعہ ضلع دیا مر کے صدر مقام چلاس کے قریب نانگا پربت بیس کیمپ میں پیش آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گلگت اسکاؤٹس کی وردیوں میں ملبوس تقریباً12مسلح حملہ آوروں نے نصف شب ایک مقامی ہوٹل میں گھس کر حملہ کیا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے سیاحوں کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمتی قرار داد بھی منظور کی جسے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پیش کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے پاکستان میں کوہ پیمائی پر مبنی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور مقامی ذرائع نے بتایاکہ دیگر پہاڑوں بشمول کے ٹو، عنقریب تمام سیاحتی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔ حکام کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت 20کیمپ میں 10غیرملکی اور ایک پاکستانی سیاح کو سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے سیاحوں میں 3 کا تعلق چین، 5یوکرائن، 2روس جبکہ ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔

TTP to avenge drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں