انگریزی زبان ناخواندگی کے اندھیروں میں دھکیل دے گی - امیر جماعت اسلامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-24

انگریزی زبان ناخواندگی کے اندھیروں میں دھکیل دے گی - امیر جماعت اسلامی

پاکستانی صوبہ پنجاب میں پہلی جماعت سے انگریزی کے ذریعہ تعلیم کا رواج آئندہ نسلوں کو ناخواندگی اور جہالت کی اندھیری کھائی میں دھکیل دے گی۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسین نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی صوبہ پنجاب میں انگریزی میڈیم سے تعلیم کی سختی سے مخالفت کرے گی۔ صوبہ پنجاب کی آبادی 90ملین ہے اور اس اعلان نے آبادی کے ایک بڑے حصہ کو چونکادیا ہے۔ صوبائی حکومت نے حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ عوامی شعبہ کے اسکولوں میں پہلی جماعت سے انگریزی ذریعہ تعلیم ہوگی۔ منور حسین نے یہ دعوی بھی کیا کہ یہ خصوصی طورپر دیہی علاقوں کے طلبہ اور ٹیچرس کے ساتھ سراسر نا انصافی ہوگی۔ چیف منسٹر شہباز شریف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور دیگر اداروں سے قرض حاصل کرنے کیلئے آنے والی نسلوں کو جہالت اور ناخواندگی کے اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں۔ پنجابی باشندوں نے تاہم کہا کہ یہ سمجھنا انتہائی دشوار ہے کہ انگریزی کے ذریعہ مختلف موضوعات مضامین پڑھنے سے آنے والی نسلیں اندھیروں کے غار میں کیسے دھکیل دی جائیں گی۔ منور حسین نے مزید کہاکہ بیشتر ممالک میں ذریعہ تعلیم قومی یا مادری زبان میں ہوتی ہے اور ایوب خان کے دور حکومت میں حمد الرحمن کمیشن نے ابتدائی مرحلوں میں اردو کو ہی ذریعہ تعلیم بنانے کی سفارش کی تھی۔ تاہم اس کا نفاذ عمل میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو بطور مضمون انگریزی پڑھائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اسے ذریعہ تعلیم بنانے سے طلبہ اور ٹیچرس مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔

Munawar talks against English language at Friday sermon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں