تلنگانہ کے لیے گورکھا لینڈ کے طرز پر ریجنل بورڈ مرکز کے زیر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

تلنگانہ کے لیے گورکھا لینڈ کے طرز پر ریجنل بورڈ مرکز کے زیر غور

سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی ڈی سرینواس ان دنوں دہلی میں ہیں جنہوں نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے بموجب ڈی سرینواس کو مجوزہ تلنگانہ ڈیولپمنٹ بورڈ کا صدرنشین بنایا جاسکتا ہے۔ دہلی کے پارٹی حلقوں میں یہ بات گشت کررہی ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے موجودہ حالات میں متنازعہ تلنگانہ مسئلہ کے حل کیلے گورکھا لینڈ کی طرز پر ریجنل بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے بشمول پارٹی کے کئی اعلیٰ قائدین نے اس مسئلہ پر ریاست کے قائدین سے بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بات چیت کا نتیجہ یہ نکلا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل ممکن نہیں ہے کیونکہ اس مسئلہ پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ جلد ہی ریجنل بورڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سونیا گاندھی اور دیگر اعلیٰ قائدین کی جانب سے ڈی سرینواس کو اعتماد میں لینے کے یہ قیاس آرائیاں کی جاریہ ہیں کہ ڈی سرینواس کو ہی ریجنل بورڈ کا صدرنشین بنایا جاسکتا ہے۔ کانگریس ہائی کمان کا یہ احساس ہے کہ ریجنل بورڈ کو وسیع تر اختیارات اور فنڈز کی فراہمی کے ذریعہ علاقہ کے عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے۔

Centre is considering to form Telangana Development Board or Council under the Chairmanship of Mr. D. Srinivas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں