باہمی تعلقات مزید آگے بڑھانے ہندوستان اور تھائی لینڈ کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-31

باہمی تعلقات مزید آگے بڑھانے ہندوستان اور تھائی لینڈ کا اتفاق

ہندوستان اور تھائی لینڈ نے آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ڈی اے ) کو شامل کرنے کی کوشش کے طورپر اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے پر دستخط کیلئے رواں سال کے وسط تک معاہدے مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔ دونوں ممالک نے دفاع اور بحری شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کے تھائی ہم منصب ینگلک شیناوترا کے درمیان ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں دونوں وزرائے اعظم نے تھائی لینڈ۔ ہندوستانی ایف ٹی اے مذاکرات کے جامع اور متوازن نتائج کو حاصل کرنے کے اپنے موقف کی تصدیق کی ہے۔ نومبر 2012 میں نئی دہلی میں ایف ٹی پر دونوں ممالک کے درمیان ہوئے مذاکرات کی پیشرفت کی بھی ستائش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے دیگر متعدد امور پر بھی اتفاق کیا ہے۔ تھائی لینڈ نے ہندوستان کی دفاعی صنعت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے کیونکہ نئی دہلی اس شعبے میں اڈوانس ٹکنالوجی کا حامل ہے۔ دونوں قائدین نے انسداد دشہت گردی اور انٹلیجنس کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Joint Statement on Prime Minister's visit to Thailand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں