جاپان - طویل العمر شخص کا 116 سال کی عمر میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

جاپان - طویل العمر شخص کا 116 سال کی عمر میں انتقال

دنیا کے سب سے عمر دراز جاپانی شہری جرویومون کمیورا 116 سال کی عمر میں جاپان میں انتقال کر گئے۔ وہ مغربی جاپان کے اپنے آبائی علاقے کیوٹو میں مقیم تھے اور گذشتہ ایک ماہ سے نمونیہ کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جرویومون کمیورا دسمبر 2012 میں اس وقت دنیا کے طویل العمر شخص بن گئے جب امریکہ کی 115 سالہ خاتون انتقال کر گئی تھیں۔ کمیورا 1897 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی 115 ویں سالگرہ پر کہا تھا کہ وہ دماغی طور پر "فٹ" رہنے کے لیے انگریزی سیکھ رہے ہیں۔ کمیورا کے سات بچے ہیں ، 14 پوتے پوتیاں اور 25 پڑپوتوں کے بھی 15 بچے ہیں۔ ان کا خاندان چار نسلوں پر مشتمل ہے۔ ابھی بھی جاپان میں 100 سال سے زائد عمر کے 50 ہزار افراد موجود ہیں۔

Jiroemon Kimura -World's oldest man ever dies in Japan at age 116

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں