یونان میں بچت - سرکاری ٹی وی اور دیگر نشریات بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

یونان میں بچت - سرکاری ٹی وی اور دیگر نشریات بند

یونان میں حکومت نے ملک کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو چینلز کی نشریات بند کردیں۔ حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ سرکاری چینل ای آر ٹی کی ٹی وی اور ریڈیو نشریات چہارشنبہ کی صبح بند کردی گئی ہیں۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام ملازمین جو کہ کم ازکم تعداد میں2500 ہیں اس وقت تک معطل تصور ہوں گے جب تک کہ کمپنی دوبارہ کام شروع نہیں کردیتی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام یویانی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے جن کا مقصد ملک کو کساد بازاری سے نکالنا ہے۔ یونان کا سرکاری ٹی وی 70برس سے نشریات کررہا تھا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ای آرٹی عدم شفافیت اور ناقابل یقین شاہانہ اخراجات کی غیر معمولی مثال ہے جس کا خاتمہ اب ہوا ہے۔ ای آر ٹی کے ملٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ایک انجینئر یانس کا کہنا ہے کہ "حکومت نے نصف شب کو چینلوں کی بندش کا اعلان کیا"۔ اُن کا کہنا تھا کہ "حکومتی اعلان کے مطابق میں بیروزگار ہوں۔ یہ میرے لئے بہت بڑا جھٹکہ ہے۔ کچھ گھنٹوں میں میری نوکری جانے والی ہے"۔

Greece shuts down state broadcaster in search for new savings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں