نیشنل موبائل فون رومنگ اور ایس ایم ایس چارجز میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

نیشنل موبائل فون رومنگ اور ایس ایم ایس چارجز میں کمی

ٹیلیکام ریگولیٹر ٹرائی نے آج نیشنل موبائیل فون رومنگ چارجس میں کمی کا اعلان کیا لیکن کہا کہ موجودہ مفت نیشنل رومنگ کی طرح کوئی رومنگ نہیں ہوگی۔ شعبہ جاتی ریگولیٹر نے کچھ مشروط مفت قومی رومنگ پلانس بھی پیش کئے ہیں جس کے نتیجہ میں سیل فون رومنگ چارجس میں کمی آئے گی۔ ان تبدیلیوں پر آئندہ ماہ سے عمل ہوگا۔ ٹرائی کے ایک بیان میں آج کہا گیا کہ ٹرائی نے نیشنل رومنگ کالس اور ایس ایم ایس کیلئے سیلنگ میں کمی کردی ہے اور قومی رومنگ کرنے والوں کیلئے حسب مرضی ٹیرف پیش کرنے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے گنجائش فراہم کی ہے۔ یہ ٹیرف خصوصی ٹیرف ووچرس( ایس ٹی وی) اور کومبو ووچرس کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ ٹرائی نے تمام ٹیلیکام سرویس پروائیڈرس کی جانب سے 2قسم کے مفت نیشنل رومنگ پلانس کی پیشکشی کا لزوم بھی عائد کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا یکم جولائی 2013ء سے اطلاق ہوگا۔ ٹرائی کے بیان میں کہا گیا کہ صارفین کی تعداد اور استعمال میں اضافہ کے سبب نیشنل رومنگ سے مربوط چارجس میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئے ہیں۔ نیشنل رومنگ کی سہولت فراہم کرنے بھی ابھی بھی کافی مصارف ہوتے ہیں۔ مکمل طورپر مفت رومنگ نظام اس مرحلہ پر قابل عمل نہیں ہے۔ مکمل مفت نیشنل رومنگ پر مجبور کرنے سے ٹیلیکام سرویس پروائیڈرس رومنگ صارفین سے اپنے مصارف بازیاب نہیں کرسکیں گے اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ٹیلیکام سرویس پروائیڈرس اپنی شرحوں میں اضافہ کرتے ہوئے تمام صارفین پر اس کا بوجھ عائد کریں گے۔

India telecoms: price cuts on roaming

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں