بی جے پی کے عہد نو قائدین کے ساتھ کام کرنا مشکل - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

بی جے پی کے عہد نو قائدین کے ساتھ کام کرنا مشکل - نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کے دور جدید کے قائدین کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس قیادت نے اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے اڈوانی جیسے سینئر قائدین کو فراموش کردیا ہے اور جنتادل یو کو اتحاد ختم کرنے پر مجبور کردیا ہے۔(یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ کل ہی جنتادل یو نے بی جے پی کے ساتھ اپنے 17 سالہ اتحاد ختم کردیا) ۔ نتیش کمار نے یہاں اپنے ہفتہ وار جنتا دربار کے انعقاد کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "واجپائی اور اڈوانی جیسے بزرگ قائدین کو بی جے پی نے بھلادیا ہے ان قائدین نے این ڈی اے اور قومی ایجنڈہ کی تشکیل میں اہم رول ادا کیا تھا۔ قومی ایجنڈہ سب کے مفاد میں تیار کیا گیا تھا"۔ (جنتادربار کے آغاز کے بعد سے آج پہلی بار نتیش کمار نے یہ دربار، بی جے پی کے بغیر منعقد کیا)۔ کمار نے کہاکہ "بی جے پی میں واجپائی اور اڈوانی کا عہد ختم ہوچکا ہے اور اب ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ بی جے پی کے عہد نو کے قائدین کے ساتھ ، جنتادل یو کیلئے کام کرنا مشکل ہے"یہاںیہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ چیف منسٹرگجرات نریندرمودی اور2014کے لوک سبھاانتخابات کے لئے نریندرمودی کوبی جے پی کے عوامی چہرہ کے طورپرپیش کرنے کے،اس پارٹی کے فیصلہ کی مخالفت کمارنے کی تھی۔اس سبب بی جے پی اورجنتادل یوکے درمیان دراڑپڑگئی۔کل ہی کمارنے ریاستی گورنرڈی وائی پاٹل سے کہاتھاکے وہ ریاستی حکومت کے تمام 11بی جے پی وزراکوبرطرف کردیں کیونکہ یہ وزراغیرکارکردرہے ہیں۔نتیش کمارنے عہدکیاکہ وہ چہارشنبہ 19جون کواسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔اسی دوران صدرجنتادل یوشردیادونے اعلان کیاکہ وہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے کنوینرکے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔نتیش کمارنے بتایاکہ جنتادل یومیں کافی غوروخوص کے بعدبی جے پی کے ساتھ اتحادختم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔"یہ فیصلہ کسی جلدبازی میں نہیں کیاگیابلکہ صرف صحیح وقت ہی پرکیاگیاہے۔بی جے پی نے یہ اتحادختم کرنے پرہمیں مجبورکردیا۔این ڈی اے میں پھوٹ کیلئے بی جے پی ذمہ دارہے"۔نتیش کمارنے بی جے پی قائدین کے اس بیان سے اختلاف کیاکہ جنتادل یونے اتحادختم کرتے ہوئے بہارکے عوام کودھوکہ دیا۔انہوں نے کہاکہ "عوام نے فیصلہ بہارکی ترقی کے لئے دیاتھااورہم یہ کام کررہے ہیں"۔یہاںیہ بات بتادی جائے کے بہاراسمبلی میں نشستوں کی تعداد243ہے۔جنتادل یوارکان کی تعداد 118ہے جوسادہ اکثریت سے صرف4کم ہے۔بی جے پی ارکان اسمبلی کی تعداد91ہے۔کانگریسی ارکان اسمبلی کی تعداد4اورآزادارکان کی تعداد6ہے۔جنتادل یو،بی جے پی کی ایک قدیم ترین حلیف رہی تھی۔وہ،این ڈی اے سے ترک تعلق کرنے والی 14ویں پارٹی ہے۔این ڈی اے ،1998میں تشکیل دیاگیاتھا۔اس اتحادنے واجپائی کی قیادت میں ملک پر6سال حکومت کی تھی۔ واجپائی ان دنوں علیل ہیں۔

Can't work with the new era leaders of BJP: Nitish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں