حج کوٹہ پر نظرثانی کرنے سعودی عرب سے ہندوستان کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-12

حج کوٹہ پر نظرثانی کرنے سعودی عرب سے ہندوستان کی درخواست

ہندوستان نے اپنے ملک کے عازمین کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ عازمین حج کی تعداد میں تخفیف کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں ۔ عہدیداروں نے بتایاکہ وزارت داخلہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے بتایاکہ ہندوستان سعودی حکام کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے ۔ ہندوستان میں عازمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گذشتہ سال 1,25000 ہندوستانی عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔ جاریہ سال عازمین کی تعداد میں ہندوستان اضافہ کا خواہاں ہے ۔ حکومت سعودی عرب نے جاریہ سال بیرون ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد میں 20فیصد تخفیف کا فیصہ کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر استفسار کے جواب میں سید اکبر الدین نے کہاکہ سعودی عرب نے حکومت ہند کو اپنے فیصلہ سے واقف کرایا۔ سعودی عازمین کی تعداد میں بھی 50فیصد تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بیرون عازمین کی تعداد 20فیصد کم کی جائے گی چونکہ عازمین حج کے سفر سعودی عرب کی تیاریاں شروع کوچہی ہیں اس اثناء میں عازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ مناسب نہیں ہے ۔ اس مسئلہ کو سعودی حکام سے رجوع کر دیا گیا ہے ۔ نئی دہلی میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ریاض میں سعودی عہدیداروں سے ہندوستان کی درخواست روانہ کر دی گئی ہے ۔ اب ان کے جواب کا انتظار ہے ۔ گذشتہ سال وزیر خارجہ سلمان خورشید نے راجیہ سبھا میں حج کوٹہ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان طئے شدہ معاہدہ کے مطابق سال 2012 کے لئے ہندوستان کو جو حج کوٹہ مقرر کیا گیا ہے اس کے تحت 1,70,000 عازمین سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے ۔ 1,25,000 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ اور ماباقی 39000خانگی آپریٹرس کے ذریعہ سعودی روانہ ہو سکیں گے ۔

India asks Saudi Arabia to reconsider 20% Haj quota cut

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں