چمپئنس ٹروفی - آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-09

چمپئنس ٹروفی - آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ

حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز جیت چکی نیوزی لینڈ کی ٹیم چمپئنس ٹروفی گروپ بی کے اپنے پہلے میاچ میں سری لنکا سے کل اتوار کو مدمقابل ہوگی تو اپنی اپنی جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی۔ نیوزی لینڈ نے حال ہی میں انگلینڈ سے 3 میاچس کی ونڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی اور وہ اس وقت زبردست فام میں ہے۔ ٹیم کیلئے یہ خوش آئند بات ہے کہ وہ ہ ونڈے سیریز میں جیت کے تجربہ کے بعد چمپئنس ٹروفی میں حصہ لے رہی ہے جس کا فائدہ اسے سری لنکا کے خلاف ٹورنمنٹ میں اپنے پہلے میاچ میں ملے گا۔ دوسری طرف سری لنکا نے پریکٹس میاچس کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس نے اپنا پہلا میاچ ہندوستان کے خلاف 5 وکٹ سے اور دوسرا ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 رن سے گنوایا تھا۔ برینڈن میکلم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کافی متوازن اور مضبوط نظر آتی ہے۔ ٹیم کی سب سے بڑی طاقٹ اس کے جارح بیاٹسمن مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں 103 رن (ناٹ آوٹ) اور دوسرے میں 189 رن (ناٹ آوٹ) کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے بیاٹنگ آرڈر میں گپٹل کے علاوہ کین ولیمسن، راس ٹیلر اور کپتان برینڈن میکلم ہیں جنہوں نے حال ہی میں ٹیم کیلئے بہترین اننگز کھیلی ہے۔ ایسے میں سری لنکائی گیندبازوں کو نیوزی لینڈ کو بڑا اسکور بنانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔ سری لنکا میں لست ملنگا جیسے اسٹار بولر موجود ہیں جو کافی حد تک حریف ٹیم کو رن بنانے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ نوان کلاشیکھرا، تھسارا پریرا، کپتان انجیلو میتھیوز، رنگنا ہیرات، شمندا ایرنگا کی شکل میں ٹیم کے پاس اچھے گیندباز ہیں۔ سری لنکا میں کشال پریرا، تلک رتنے دلشان، مہیلا جیاوردھنے، کمار سنگاکارا اور میتھیوز کی شکل میں مضبوط بیاٹنگ لائن اپ بھی ہے۔

ICC Champions Trophy 2013: New Zealand v Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں