13-year-old Bihar boy cracks IIT-JEE prelim
بہار میں ایک کسان کے لڑکے نے جس کی عمر صرف 13 سال ہے، سخت مسابقتی آئی آئی ٹی جے ای ای امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں جاریہ سال دیڑھ لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔ ستیم کمار (بکھورا پور ، ضلع بھوج پور ، بہار) نے گذشتہ سال 12ویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا اور اس نے کل ہند سطح پر 679 کا متاثرکن رینک حاصل کیا۔ ستیم کے والد سدھانت سنگھ نے جو ایک کسان ہیں، آئی اے این ایس کو بتایاکہ ہمیں اس پر فخر ہے۔ اس نے اتنی سی عمر میں ایک کارنامہ کر دکھایا ہے۔ آئی آئی ٹی اداروں میں داخلہ کیلئے آئی آئی ٹی۔ جے ای ای امتحان کے نتائج کا جمعہ کے دن اعلان کیاگیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں