روزانہ 10 ہزار ہندوستانیوں کو سائبر مجرمین کے حملوں کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

روزانہ 10 ہزار ہندوستانیوں کو سائبر مجرمین کے حملوں کا سامنا

ہندوستان میں تقریباً 10ہزار انٹرنیٹ استعمال کنندگان کو سائبر مجرمین سے "فشنگ" حملوں کا سامنا ہے۔ ادارہ "کیاسپرسکائی" نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔( یہ ادارہ سائبر سکیورٹی مسائل کا حل فراہم کرتا ہے)۔ ’فشنگ،(Phishing) انٹرنٹ فراڈ کی ایک ایسی شکل ہے جس میں مجرمین کسی مشہور سائٹ(کسی ای میل سروس، کسی انٹرنیٹ بینکنگ ویب سائٹ، کسی سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹ) کی جعلی کاپی تیار کرتے ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کنندگان کو ایسے شرپسندانہ ویب پیجس کی طرف لبھانے کی کوشش کرتے ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کنندگان، آنکھ بند کرکے بھروسہ کرتے ہوئے اپنی لاگ ان اطلاعات داخل کرتے ہیں۔ رپورٹ کے بموجب سال گذشتہ دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً 1.02لاکھ فشنگ حملے ہوئے۔ "2012-13 میں دنیا بھر میں 102,100 استعمال کنندگان کو روزانہ بنیادوں پر فشنگ حملوں کا سامنا ہے۔ روس میں 19ہزار، امریکہ میں 12ہزار، ہندوستان میں 10ہزار ، جرمنی میں 6ہزار، فرانس میں3ہزار اور برطانیہ میں بھی 3ہزار حملوں کا روزانہ سامنا ہوا"۔ 2011-12 میں حملوں کے مقابلہ میں یہ تعداد بہت کم تھی یعنی عالمی سطح پر 52ہزار استعمال کنندگان کو روزانہ فشنگ حملوں کا سامنا رہا۔

10000 Indians face phishing attacks daily: Kaspersky

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں