اترکھنڈ - انسانی جانوں کے بچاؤ کے لیے فوج کا آپریشن سوریہ ہوپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-23

اترکھنڈ - انسانی جانوں کے بچاؤ کے لیے فوج کا آپریشن سوریہ ہوپ

اترکھنڈ میں تباہی کا جائزہ لے کر ہفتہ کو واپس آئے وسطی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹننٹ جنرل انل چیپ نے کہاکہ وہاں پھنسے لوگوں کو بچانے اور انہیں راحت پہنچانے کیلئے ’آپریشن سوریہ ہوپ" آگے بھی جاری رہے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی میں ایسی بھیانک انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھی ہے۔ مسٹر چیپ نے کہاکہ قدرت کا قہر جھیل رہے اور جگہ جگہ پھنسے ہوئے لوگوں میں زندگی کا امیدقائم رکھنے کے لئے فوج اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ منہمک ہے۔ اب تک خطرناک سے خطرناک علاقوں میں پھنسے 18 ہزار لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ اتوار سے فوج کے ایک اور ماہر دستہ کو اس کام میں لگایا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے باشندوں کویقین دلایا کہ فوج کے فوج اپنی آنکھوں کے سامنے نظر آنے والے ہر شخص کو بچائیں گے۔ مسٹر چیت نے بتایاکہ پناہ گزینوں کی طبی سہولت کیلئے 19 میڈیکل سینٹر اور گیسٹ ہاوز کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اترا کھنڈ کا تقریباً 40 ہزار مربع کلو میٹر رقبہ اس تباہی سے متاثرہو اہے۔ 400 کلو میٹر سڑکیں تباہ ہوئی ہیں۔ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے فوج کے ساڑھے 8ہزار جوان ہر جگہ مستعد ہیں۔

Lt General Anil Chait briefs Operation Surya hope

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں