سہ مرحلہ پنچایت انتخابات فارمولے پر اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

سہ مرحلہ پنچایت انتخابات فارمولے پر اتفاق

مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات 3مرحلے میں کرانے کے ریاستی حکومت کے مجوزہ فارمولے پر اتفاق جتادیا ہے اور کہاکہ انتخابات کا نوٹیفکیشن اس ہفتے جاری کی جائے گی۔ ریاستی الیکشن کمشنر میرا پانڈے سے جب پوچھا گیا کہ کیا کمیشن ریاستی حکومت کے فارمولہ سے متفق ہوگیا ہے تو انہوں نے کہاکہ فی الحال ہاں۔ ہم اس ہفتے نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔ پنچایت وزیر سبرتو مکھرجی نے ہگلی ضلع کے سینگور میں ایک اجلاس میں کہا کہ اگلے چند دنوں میں انتخابات کے پروگرام کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنچایت انتخابات 3مرحلے میں ہوں گے اور ہم دوسری ریاستوں سے کافی پولیس فورس کی مدد حاصل کرسکیں گے اس سے پہلے ریاستی حکومت کے وزیر پارتھو چٹرجی نے ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ای سی نے 18مئی کو کل جماعتی میٹنگ میں 7دنوں کے اندر اندر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں