ہندوستان نے فلسطینی کاز کی ہمیشہ حمایت کی - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

ہندوستان نے فلسطینی کاز کی ہمیشہ حمایت کی - سلمان خورشید

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات گاندھی جی کے زمانے سے ہی بہت اچھے رہے ہیں اور ہم نے فلسطینوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور بدلتی دنیا کے ساتھ ہمیں بھی بدلنا پڑرہا ہے۔ وہ یہاں انڈو ۔عرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک با وقار اجتماع میں عرب ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ہندوستان کے لوگ فلسطینوں کے کرب و الم کو سمجھتے ہیں اور فلسطینیوں کی زندگی اسی طرح کربناک ہے جس کا اظہار بہادر شاہ ظفر نے اپنے اس مشہورشعر میں کیا تھا کہ ان کو اپنے وطن میں دفن ہونے کیلئے 2گززمین بھی میسر نہیں ہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا بھی یقین دلایا۔ اس سے قبل ممبر پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہاکہ راجیو گاندھی کے دور اقتدار تک ہندوستان کی خارجہ پالیسی گاندھی اور نہرو کے اصولوں کے مطابق چلتی رہی مگر نرسمہا راؤ کے دور اقتدار میں اس سے انحراف کیا گیا اور اسرائیل نوازی کی حد یہ ہوگئی کہ آج اسرائیل ہندوستان کا دفاعی پارٹنر بن گیا ہے۔ انڈو۔ عرب لیگ حیدرآباد کے چےئر مین سید وقار الدین نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ عرب اور فلسطینیوں کے کاز کی حمایت کی ہے اور ہندوستان کی قیادت نے جدوجہد آزادی فلسطین کو اہمیت دی ہے۔ آج بھی ہندوستان عرب دنیا سے بہتر تعلقات قائم رکھ کر باہمی مفادات کی پالیسی کے تحت ان تاریخی رشتوں کو عصری تناظر میں مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جو غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اس کی مذمت ہونی چاہئے۔ انہوں نے فلسطینی علاقوں کے گرد بنائی گئی اونچی دیوار کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کو تقسیم کرکے ان کو ہر اعتبار سے نقصان پہنچارہا ہے۔ سید وقار الدین نے ہندوستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تہذبی رشتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عرب ملکوں کے ساتھ قریبی رشتہ رہے ہیں۔ تقریباً 100سال قبل یمنی شہریوں نے حیدرآباد میں سکونت اختیار کرلی تھی اور آ! بھی سینکڑوں یمنی حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ عرب لیگ کے خصوصی ایلچی برائے فلسطین محمد صبیح نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کیلئے جاری جدوجہد کا ذکر کیا جبکہ فلسطین کے سفیر برائے ہند عالی شعبان حسن، عدلی صادق مہمان ذی وقار تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں