Obama hails Pakistan for elections, pledges equal partnership
صدر امریکہ بارک اوباما نے انتخابی عمل کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے اور کہاکہ ان کا انتظامیہ اس ملک میں نئی حکومت کے ساتھ مساوی شراکت دار کی حیثیت سے کام کرنے کو تیار ہے۔ اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وہ انتخابی عمل کی تکمیل پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ امریکہ ان تاریخی‘ پرامن اور شفاف انداز میں سیویلین اقتدار کی منتقلی پر تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہے۔ یہ انتخابات پاکستان کی جمہوری ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسابقتی انتخابی مہم‘ اپنے جمہوری حقوق کے آزادانہ استعمال اور تخریف کاروں کی دھمکیوں کے باوجود ووٹ ڈالتے ہوئے پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بالادستی کی توثیق کردی ہے۔ جمہوری عمل ہی آئندہ برسوں میں تمام پاکستانوں کیلئے امن اور خوشحالی حاصل کرنے میں اہم ہوگا۔نواز شریف کی قیادت والی پاکستان مسلم لیگ نے ان انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کی باہمی شراکت داری کی دیرینہ تاریخ ہے اور ان کا انتظامیہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ مساوی شراکت دار کی حیثیت سے کام کرنے کو تیار ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں