US, Afghanistan Officials Discuss Security Pact
افغانستان اور امریکی حکام کے سیکوریٹی معاہدے پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ امریکی سفارتکار نے افغانستان اور امریکہ کے مابین گذشتہ برس طے پانے والے سیکوریٹی سے متعلق کلیدی معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے لیے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے 10 سالہ معاہدے کی رو سے امریکہ کو افغانستان سے ملک میں اگلے سال منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں شفافیت سمیت وسیع توقعات وابستہ ہیں۔ ہفتہ کو امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ولیم برنس اور افغان وزیر خارجہ زلمے رسول کے مابین ہونے والی ملاقات میں افغان و امریکی معاہدے کی شقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر صدر حامد کرزئی اور صدر باراک اوباما نے دستخط کیے تھے۔
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں