ہندوستانی نژاد تجارتی مشیر - برطانیہ میں ٹیکس چوری کا شبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

ہندوستانی نژاد تجارتی مشیر - برطانیہ میں ٹیکس چوری کا شبہ

ایک ہندوستانی نژاد تجارتی مشیر ایک ہزار ان برطانیوں میں شامل ہے جو سمندر پار ٹیکس چوری کے ایک وسیع ڈاٹا بیس پر نامزد ہیں۔ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ الپیش پٹیل جو ہندوستان کے ساتھ تجارت پر برطانیہ کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کیلئے مشورے دیتے ہیں فٹبالر جان فاشانو کے ساتھ نامزد کئے گئے ہیں۔ دونوں افراد نے سمندر پار انتظامات سے کوئی ٹیکس فائدہ حاصل کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ برطانیہ کے ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹمز کی جانب سے جائزہ لئے جانے والے افشا کردہ 2.5 ملین دستاویزات کا ایک سیٹ ان افراد اور کمپنیوں کی سرگرمیوں سے متعلق ہے جو سنگاپور‘ برطانوی درجن جزائر اور کوک آئی لینڈ جیسے کم ٹیکس کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور وہ ٹیکس ہیونس میں دولت جمع کرنے پر محکمہ کے بڑھتے ہوئے سخت موقف کے پیش نظر منظر عام پر آئے ہیں۔ بی وی آئی کی دستاویزات میں دکھایا گیا ہے کہ 41سالہ پٹیل نے 2005ء میں اے ایچ ایم انوسٹرس سے موسوم ایک کمپنی قائم کی ہے جو دوسرے ہی سال غیر سرگرم کے طورپر لسٹ میں شامل کی گئی ہے۔

Indian-origin trade adviser Alpesh Patel on UK tax haven list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں