چار سالہ ڈگری پروگرام پر دہلی یونیورسٹی کا اوپن ہاؤز سیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

چار سالہ ڈگری پروگرام پر دہلی یونیورسٹی کا اوپن ہاؤز سیشن

دہلی یونیورسٹی نے 4 سالہ ڈگری پروگرام پر تنازعہ کے بیچ آج طلبہ اور سرپرستوں کیلئے ایک "اوپن ہاوز" اجلاس کا اہتمام کیا اور جاریہ تعلیمی سال سے روبہ عمل لائے جانے والے نئے تعلیمی پروگرام کے بارے میں تفصیلی وضاحت کی۔ مذکورہ دوروزہ سیشن کو "اوپن ڈیز"(کھلے پروگرام) کا نام دیا گیا ہے۔ نارتھ کیمپس میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ 3 گھنٹے کے اس سیشن میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نئے پروگرام کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔ طلبہ کے سرپرستوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اسٹوڈنٹس ویلفیر شعبہ کے ڈین جے ایم کھرانہ نے بتایاکہ "بیشتر طلبہ، 12ویں جماعت کے تھے۔ ہم نے سوال ۔ جواب سیشن کا اہتمام کیا جہاں کئی طلبہ نے حصول معلومات کی خاطر سوالات کئے۔ سیشن کے بعد ایک طالب علم نے بتایا کہ "یہاں آنے سے پہلے اس مرتبہ داخلہ کارروائی کے بارے میں ہمیں الجھن تھی لیکن اب بتدریج، صورتحال واضح ہورہی ہے"۔ دہلی یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بھی وضاحت کی کہ کن کورسس کیلئے انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انگریزی جرنلزم اور انگلش (آنرز) کیلئے اس مرتبہ کوئی ٹسٹ نہیں ہوگا۔ تاہم انہوں نے بتایاکہ ہندی جرنلزم (کورس) میں داخلے، انٹرنس ٹسٹ ہی کے ذریعہ ہوں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں