راجیو گاندھی کو اخبار مفت دینے والے ہاکر لڑکے کو امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

راجیو گاندھی کو اخبار مفت دینے والے ہاکر لڑکے کو امداد

مدھیہ پردیش حکومت نے اخبار فروخت کرنے والے 10سالہ ایک لڑکے کی کفالت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کوشل شاقیہ نے کانگریس کے وائس پریسڈنٹ( نائب صدر) کو اخبار مفت دے دیا تھا کیونکہ راہول گاندھی کے پاس چلر روپئے نہیں تھے۔ ریاستی کانگریس چیف کانتی لال بھوریا نے کوشل شاقیہ کے والد دولی چند شاقیہ سے پارٹی آفس میں ملاقات کی اور لڑکے کی ستائش کے بعداسے متنبیٰ کرنے کا اعلان کیا۔ بھوریا نے کہاکہ کانگریس پارٹی کوشل شاقیہ کو ماہانہ ہزار روپئے گرانٹ دے گی۔ کوشل نے راہول گاندھی سے یہ بھی کہا کہ وہ ڈاکٹر بننے کا خواہشمند ہے۔ سینئر کانگریس قائد ساجد علی نے اس کے والد کو ایک کالج میں پیون( چپراسی) کی ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ کوشل 5ویں جماعت کا طالب علم ہے اور اخبار بیچ کر گذارہ کرتا ہے۔ 25اپریل کو راہول گاندھی بذریعہ کار راجہ بھوج ایرپورٹ کی جانب سفر کررہے تھے کہ کوشل نے ان سے اخبار خریدنے کی درخواست کی۔ راہول نے اخبار لے لیا اور لڑکے کو ہزار روپئے کا نوٹ دیا۔ کوشل نے یہ کہتے ہوئے نوٹ واپس کردیا کہ اس کے پاس چلر نہیں ہے۔ لہذا آپ اسے میری جانب سے تحفہ سمجھیں۔

MP Congress 'adopts' boy who gave newspaper free to Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں