سدا رامیا - کرناٹک وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آج حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

سدا رامیا - کرناٹک وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آج حلف برداری

سدا رامیا کو کل کرناٹک کے 22ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلوایا جائے گا۔ 64 سالہ قائد کو گورنر ایچ آر بھردواج کل حلف دلوائیں گے۔ اس سلسلہ میں سری کنتروا اسٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوگی جہاں ان کے آبائی ضلع میسور اور قرب و جوار کے علاقوں سے 50ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ سدا رامیا نے کرناٹک میں بی جے پی کرپشن کے خلاف کانگریس کو سرگرم کیا اور ریاستی حکومت کے خلاف کانگریس کی لڑائی کی قیادت کی۔ ایچ آر بھردواج سدا رامیا کو عہدہ کا حلف دلوائیں گے جو کہ 10 مئی کو سی ایل پی کے قائد منتخب ہوگئے۔ چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں جہاں بزرگ قائد و مرکزی وزیر لیبر ایم لیکارجن کھرگے بھی شامل تھے اور اس دوڑ میں سدا رامیا کا انتخاب عمل میں آیا۔ قانون داں سے سیاست داں بنے سدا رامیا نے 6سال قبل جنتادل (ایس) سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ این دھرم سنگھ کی حکومت میں وہ ڈپٹی چیف منسٹر مقرر تھے۔ سال 1996ء میں سدارامیا چیف منسٹر کی گدی حاصل کرنے سے محروم رہ گئے اور ایچ ڈی دیوے گوڑا وزیراعظم بن گئے۔ سدا رامیا کا تعلق کروبا فرقہ سے ہے۔ اس فرقہ کے افراد کی تعداد ریاست کی تیسری بڑی اکثریت ہے۔ سدا رامیا‘ آئندہ ہفتہ اپنی کابینہ تشکیل دینے کیلئے خود کو تیار کرلئے ہیں۔ پارٹی کے ذرائع نے کہاکہ سینئر پارٹی قائد بشمول ڈی کے شیوا کمار‘ آرڈی دیشپانڈے‘ بی جئے چندراکو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ 120کانگریس ارکان اسمبلی میں کم ازکم 34 سابق وزیر ہیں اسمبلی میں ارکان کی تعداد224 ہے۔ سدا رامیا اور صدرکے پی سی سی جی پرمیشور راؤ توقع ہے کہ کل دہلی میں مرکزی قائدین سے مشاورت کرکے وزرارت کی تشکیل کو قطعیت دیں گے۔

Siddaramaiah to take oath as Karnataka CM today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں