مغربی بنگال حکومت کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-20

مغربی بنگال حکومت کی نئی صنعتی پالیسی کا اعلان

صنعت کاروں کو راغب کرنے کیلئے حکومت مغربی بنگال نے آج صنعتی پالیسی کا اعلان کیا۔ حکومت کے 2برس مکمل ہونے سے 2روز قبل ہی ریاستی وزیر صنعت پارتھو چٹرجی نے کہاکہ حکومت نے صنعتی پالیسی کیلئے ایسا پی پی پی ماڈل تیار کیا ہے جس میں صنعتی پارک اور صنعتی ہب پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسودہ میں زمین حاصل کرنے کیلئے زمین دینے والوں کو پرکشش پیشکش کی پالیسی بھی شامل کی گئی ہے۔ پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ریاست میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے ہم نے 8،10ریاستوں کی صنعتی پالیسیوں کو ذہن میں رکھ کر صنعتی ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ وزیر صنعت نے کہاکہ ہم نے مختلف چمبرز آف کامرس اور صنعتکاروں سے تجویزطلب کی ہے اور اگر ان کی تجویزیں قابل قبول ہوجائیں تو حتمی پالیسی کی ترتیب میں انہیں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت نے اپنی نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت نے پہلی بار نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کیا ہے جس سے بنکروں، کپڑے کے تاجروں اور ہوزری یونٹس کی حوصلہ افزائی ہوگی اس کے علاوہ باہر کی مارکٹوں پر بھی مغربی بنگال کا قبضہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس پالیسی کے ذریعہ حکومت سرمایہ کاروں کو سبسیڈی، قرضوں کی سود پر سبسیڈی، بجلی کی سبسیڈی، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس میں چھوٹ دے گی۔

West Bengal government announces draft industrial policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں