Mumbai-born software tycoon Vivek Ranadive buys US NBA team Sacramento Kings
سلیکان ویلی کے ہندوستانی نژاد امریکی ٹیک ٹائکون این بی اے کے سائکرا منٹو کنگس میں سب سے زیادہ حصص کے حامل بن گئے ہیں اور وہ ٹیم کو کیلی فورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلز میں برقرار رکھیں گے۔ ملٹی بلین ڈالر رئیل ٹائم کمپیوٹنگ کمپنی ’’ٹبکو‘‘ کے بانی اور سی ای او رانا ڈاوے نے اس ہفتہ سائکرا منٹو کنگس میں 538 امریکی ڈالر کی لیگ ریکارڈ قدر کے 65فیصد حصص خریدنے کیلئے ایک معاہدہ کرنے اس ہفتہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی قیادت کی تھی۔ طویل عرصہ سے زیر التواء معاہدہ کا سائکرا منٹو کے مئیر کیون جانسن نے اس ہفتہ کے اوائل میں اعلان کیا جو خود بھی ایک سابق این بی اے کھلاڑی ہیں۔ جانسن نے کہاکہ یہ ایک واپسی ہے جب کہ انہوں نے سائکرا منٹو سٹی میں کلب کو برقرار رکھنے معاہدہ کا اعلان کیا۔ رانا ڈاوے جو اپنی جیب میں 50ڈالر کے ساتھ ممبئی سے اس ملک کو آئے تھے اور بعدازاں ایم آئی ٹی سے الکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ سے ایم اے کیا‘ کہاکہ انہوں نے سائکرامنٹو کنگ کلب کی سیاٹل کو منتقلی کو روکنے کیلئے بولی لگائی۔ رانا ڈاوے این بی اے کے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی مالک بن گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں