اٹلی میں نئی حکومت کے خلاف مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-20

اٹلی میں نئی حکومت کے خلاف مظاہرہ

اٹلی کے شہر روم میں تاجر تنظیموں کے زیر انتظام تقریباً ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے نئی اتحادی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جلوس نکالا۔ سرخ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے ملک کے وزیراعظم انریکا لیٹا پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری کے اقدامات کو ترک کرکے روزگار پیداکرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ اس جلوس کا اہتمام دھات کا کام کرنے والے کارکنوں کی تنظیم ایف آئی او ایم اور سی جی آئی ایل نے کیا تھا۔ ایف آئی او ایم کے رہنما موریزیو لاندینی نے کہاکہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ سابق وزرائے اعظم ماریو مونٹی اور سیلیو یو برلسکونی کی سیاست کو تبدیل کرے۔ اگر وہ تبدیلی نہیں لاتے جس طرح کے عوام نے ووٹوں کے ذریعے کہا ہے تو ہم کہاں جاسکتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص انزو برنارڈس نے خبر رساں ادارے کو بتایا‘ ہمیں امیدہے کہ آخر کار اس حکومت کو ہمیں سننا پڑے گا کیونکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ ادھر عوامی جائزوں کے مطابق نئی حکومت پر عوام کا اعتماد کم ہورہا ہے۔ اٹلی کو گذشتہ 40 سال کے بدترین مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس کا قومی قرضہ سالانہ معاشی پیداوار کے 127فیصد ہے جو یورو زون میںیونان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انتخابات سے پہلے وزیراعظم انریکا لیٹا نے روزگار کے مواقع بڑھانے کاعہد کیا تھا لیکن ناقدین ان کے پراپرٹی ٹیکس کے اصلاحات سے ناخوش ہیں۔ ملک میں 25سال سے کم عمر افراد میں بے روزگاری کی شرح 11.5 سے 38فیصد کے درمیان ہے۔

Thousands rally against Italy's new government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں