مسلمانوں کے لیے پارلیمنٹ اسمبلی تعلیم و روزگار میں 8 فیصد تحفظات پر زور - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

مسلمانوں کے لیے پارلیمنٹ اسمبلی تعلیم و روزگار میں 8 فیصد تحفظات پر زور - نائیڈو

تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج گنٹور میں ریاستی "نورباش" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو پارلیمنٹ ، ریاستی اسمبلیوں، تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں 8فیصد تحفظات دینے کی پرزور وکالت کی۔ مسٹر چندرابابو نائیڈو نے وعدہ کیا کہ تلگودیشم پارٹی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے صور ت میں نورباش مسلمانوں کو مناسب و منصفانہ انداز میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ "نور باش روئی دھنکتے ہیں، بستر بنانے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں، وہ موسیقی میں بھی مہارت رکھتے ہیں، ان صلاحتیوں کے باوجود وہ بہت زیادہ پسماندہ ہیں"۔ مسٹر نائیڈو نے کہاکہ نور باش مسلمانوں کیلئے سماجی، تعلیمی، اقتصادی شعبوں کے علاوہ روزگار کی فراہمی کے معاملہ میں انصاف کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے نور باش طبقہ پر خصوصی توجہ دینے کیلئے اپنی پارٹی کے عہد کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کانفرنس سے خطاب کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز اور ریاست میں حکمراں کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ یہ حکومتیں عوام کی فلاح و بہبود میں ناکام ہوگئی ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے بی جے پی کو بھی نہیں بخشا اور کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کے مقابلہ کیلئے موثر اور طاقتور تیسرے قومی محاذ کی ضرورت ہے۔

TDP chief advocates eight per cent reservations for Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں