چنئی کارپوریشن میں شکایات درج کرنے کے لیے کال سینٹر کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

چنئی کارپوریشن میں شکایات درج کرنے کے لیے کال سینٹر کا آغاز

کارپوریشن کا مستحسن اقدام
چنئی کارپوریشن میں شکایات درج کرنے کے لیے کال سینٹر کا آغاز
چنئی کارپوریشن انتظامیہ نے مستحسن اقدام اٹھاتے ہوئے، چنئی کارپوریشن میں 24گھنٹے شکایات درج کرنے کے لیے کارپوریشن احاطے میں کال سینٹر کا آغاز کیا ہے۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق یہ کال سینٹر 31لاکھ کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کال سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ، چنئی کارپوریشن میئر سیدائی درائی سوامی نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ وزیر اعلی جئے للیتا نے کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایات دیا تھا کہ چنئی کے شہریوں کے شکایات اور مطالبات کو فوری طور اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ نے مذکورہ کال سینٹر کا آغازکیا ہے۔ جس سے چنئی کارپوریشن کے حدود میں آنے والے تمام شہری 24 گھنٹے کال سینٹر نمبر 1913 پر رابطہ کرکے اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں۔ کارپوریشن میئر نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ چنئی شہر کے عوام کے ذریعے موصول ہونے والے شکایات کوکمپیوٹر میں ریکارڈ کر لیا جائے گا۔ اور شکایت کرنے والے ہر فرد کو بذریعہ ایس ایم ایس، شکایت موصول ہونے کے متعلق تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔کارپوریشن کے اس کال سینٹر میں صبح، شام اور رات تین شفٹوں میں کام کرنے کے لیے 23افراد پر مشتمل عملہ ڈیوٹی پر رہے گا۔ جس سے چنئی شہر کے عوام آسانی کے ساتھ 24گھنٹے اس کال سینٹر سے رابطہ کرکے اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں۔اور اس کال سینٹر میں بیک وقت 10کالرس رابطہ کرنے کے لیے فون کا انتظام کیا گیا ہے۔اور خاص طور پر عوام سے موصول ہونے والے شکایات پر کارروائی کے بعد بذریعہ فون شکایت کرنے والے فرد کو کارروائی کی تفصیلات کے متعلق مطلع کیا جائیگا۔چنئی کارپوریشن میں کال سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کارپوریشن میئر سیدائی درائی سوامی کے ہمراہ کارپوریشن کمشنر وکرم کپور، نائب میئربنجامین،اسسٹنٹ کمشنرایم لکشمی، پی آر او، وگنیش، شامل رہے ۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق سن کمپیوٹرس نامی ایک نجی ادارہ ، تین سال کے معاہدہ کے تحت مذکورہ کال سینٹر سروس فراہم کررہا ہے، چنئی کارپوریشن کے اس اقدام سے عوام کافی مطمئن نظر آرہے ہیں۔

Chennai corporation call center

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں