Indian-American S Srinivasan all set to make history as US judge
ہندوستانی نژاد امریکی سریکانت سرینواسن یہاں اولین جنوبی ایشیائی جج بننے کیلئے تاریخ رقم کرنے سے مزید قریب ہوگئے ہیں جیسا کہ سینٹ کی ایک کلیدی کمیٹی نے ڈی سی سرکٹ عدالت کیلئے ان کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔ یہ عدالت امریکہ کی دوسری بڑی عدالت کہلائی جاتی ہے۔ چندی گڑھ میں پیدا ہوئے سرینواسن کے نام کو 18رکنی سینیٹ جوڈیشیری کمیٹی نے کل متفقہ طورپر منظوری دے دی۔ سب سے پہلے صدر بارک اوباما نے تقریباً ایک برس قبل سرینواس کو اس عہدہ کیلئے نامزد کیا تھا۔ سینٹر پیٹرک لیبی نے کہاکہ اگر سرینواسن کے نام کی توثیق ہوجاتی ہے تب بی سی سرکٹ میں مخلوعہ 4عہدوں میں ایک پرا ان کا تقرر عمل میں آئے گا۔ پیٹرک نے جو سینیٹ جوڈیشیری کمیٹی کے چیرمین ہیں، سرینواس سے متعلق معاملہ کی عمدہ پیشرفت اور خوشی کااظہار کیا۔ 46سالہ سرینواس کے نام کی اب سینیٹ کی جانب سے توثیق ہوتی ہے۔ اس کے بعد وہ کسی اعلیٰ امریکی عدالت میں مقرر ہونے والے اولین ہندوستانی امریکی جج بنیں گے۔ اس وقت سرینواسن پرنسپال یو ایس ڈپٹی سالیسٹر جنرل کے طورپر برسر خدمت ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں