ایران صدارتی الیکشن - خواتین کے حصہ لینے پر پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

ایران صدارتی الیکشن - خواتین کے حصہ لینے پر پابندی

ایران کے شور نگہبان نے 14جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں خواتین کے حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ شعوریٰ کے ایک رکن محمد یزیدی کا کہنا ہے کہ ایران کا آئین خواتین کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ صدارتی الیکشن میں حصہ لیں۔ 30ایرانی خواتین نے ان انتخابات کیلئے خود کو بطور امیدوار رجسٹر کرویا تھا تاہم اسکی امید کم ہی تھی کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملے گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے آئین میں خواتین کے صدارتی امیدوار بننے کے بارے میں واضح طورپر کچھ نہیں کہا گیا۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق محمد یزیدی نے کہاکہ "قانون خواتین کو اجازت نہیں دیتا" اور خواتین کا نام بیلٹ پیپر پر نہیں آسکتا۔ ایران میں خواتین کو پارلیمان کا رکن بننے کی اجازت ہے اور وہ قانون سازی میں بھی شریک ہوسکتی ہیں۔ ملک کے موجودہ صدر محمد احمدی نژاد آئینی پابندی کی وجہہ سے تیسری مدت کیلئے صدر نہیں بن سکتے۔

Iran Presidential Election: Women Banned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں