عدالت کی بجائے جیل کو حوالگی کیلئے سنجے دت کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

عدالت کی بجائے جیل کو حوالگی کیلئے سنجے دت کی درخواست

1993ء ممبئی دھماکہ کیس مقدمہ کے مجرم بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے آج ٹاڈا کی ایک نامزد عدالت سے درخواست کی کہ انہیں بعض بنیاد پرست گروپوں سے اپنی جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے چنانچہ ایک خصوصی عدالت کے بجائے پونے کی ایرواڑہ جیل میں خودسپردگی کی اجازت دی جائے۔ سنجے دت کی درخواست کی سماعت کرنے والے جج جی اے سناپ نے سی بی آئی سے کہاکہ وہ اپنا جواب داخل کریں اور اس مقدمہ کی کل سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت اور سی بی آئی کی طرف سے سرکاری وکیل دیپک سالوی عدالت میں رجوع ہوئے تھے۔ سنجے دت نے سپریم کورٹ میں مزید مہلت کیلئے پیش کردہ اپنی درخواست مسترد کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹاڈا کی عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی۔

Sanjay Dutt seeks permission to surrender at jail instead of court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں