جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گرلز ہاسٹل کی سنگ بنیاد تقریب - سونیا گاندھی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گرلز ہاسٹل کی سنگ بنیاد تقریب - سونیا گاندھی کا خطاب

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایک ایسی باشعور اور فعال سوسائٹی کے قیام کی پرزور وکالت کی ہے جس کے ذریعہ خواتین کیلئے محفوظ ماحول پیدا ہو۔ یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں لڑکیوں کے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "ہمیں، تشدد کے ایسے واقعات سے بڑا صدمہ پہنچا کہ سڑکوں پر اور حتی کہ گھروں میں بھی لڑکیوں اور خواتین کو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ ایسا تشدد کوئی عالمگیر سطح پر ظلم نہیں ہے۔ لیکن یہ تشدد بہت پھیل چکا ہے"۔ "اس بات سے مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ بحیثیت ایک معاشرہ، ہم ایسے مظالم کا رد کرنے میں ایسا محفوظ ماحول پیدا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس میں لڑکیاں اور خواتین اپنی اہانت اور اپنے خلاف دست درازی کے خوف میں مجبوری کی زندگی گذارے بغیر پرامن طورپر زندگی گذارسکیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکیں"۔ حکومت، پارلیمنٹ اور پولیس جیسے اداروں کوتواپنا رول ادا کرنا ہی ہے، سماج کو بھی اپنی ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے۔ اپنی بہتر صلاحیتوں کے مطاہرہ کیلئے ہمارے خاندان، اسکولوں اور یونیورسٹیز سے بہتر کوئی اور مقامات نہیں ہوسکتے"۔ سونیا نے جامعہ اسلامیہ کے ایک گراونڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹوڈی مرحوم کے نام سے موسوم کرنے کے یونیورسٹی کے فیصلہ پر مسرت کااظہار کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں