سابق صدر جمہوریہ نیلم سنجیوا ریڈی - صد سالہ یوم پیدائش - ڈاک لفافہ اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-20

سابق صدر جمہوریہ نیلم سنجیوا ریڈی - صد سالہ یوم پیدائش - ڈاک لفافہ اجرا

گورنر آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن نے آج سابق صدر جمہورے نیلم سنجیوا ریڈی کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج خصوصی ڈاک لفافہ جاری کیا۔ گورنر نے رویندرا بھارتی میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق صدر جمہوریہ سنحیوا ریڈی کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی ڈاکہ لفافہ، چیف منسٹر این کرن کمارریڈی، مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے کروپا رانی، و مرکزی وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی گیس پنا بکا لکشمی، آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے چےئر مین ڈاکٹر چکرا پانی اور دیگر وزراء کی موجودگی میں جاری کیا۔ اس موقع پر تمام اضلاع کے کلکٹوریٹس پر بھی تقاریب منعقد کی گئیں اور سابق صدر جمہوریہ نیل سنجیوا ریڈی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں 19مئی 1913ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ضلع اننت پور میں اجلاس عام کے ساتھ نیلم سنجیوا ریڈی کی صد سالہ یوم پیدائش تقاریب اختتام کو پہنچیں گی۔ یہ تقاریب یکم نومبر یوم تاسیس آندھراپردیش تک جاری رہیں گی۔ اختتامی تقریب میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی شرکت کریں گے۔ ریاستی وزیر مال رگھوویرا ریڈی ان تقاریب کمیٹی کے صدر ہیں۔ یکم نومبر کو آندھراپردیش کی تشکیل کے بعد نیلم سنجیوا ریڈی نے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ نیلم سنجیوا ریڈی ہندوستان کے چھٹویں صدر جمہوریہ تھے۔ وہ دو مرتبہ ریاست کے چیف منسٹر نبائے گئے تھے۔ انہوں نے دو مرتبہ لوک سبھا اسپیکر کی حیثیت سے بھی خدمات نجام دیں۔ لال بہادر شاستری کی کابینہ کے بھی وہ رکن تھے۔ 1977ء میں وہ بلا مقابلہ صدرجمہوریہ منتخب ہوئے تھے۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے احاطہ میں نیلم سنجیوا ریڈی اور نرسمہا راؤ کے مسجمے کو نصب کرنے لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو مکتوب ارسال کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ نیلم سنجیوا ریڈی پہلے قائد تھے جنہوں نے 17مارچ 1967ء کو لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ تمام کانگریسی قائدین کو نیلم سنجیوا ریڈی کے اخلاص اور دیانتداری سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ضلع اننت پور میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کو نیلم سنجیوا ریڈی میڈیکل کالج سے موسوم کیا جائے گا۔ ریاستی دارالحکومت میں ان کے نام سے ریونیو اکیڈیمی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع اننت پور میں سنجیوا ریڈی اسٹیڈیم کو جدید بنایا جائے گا۔

India Posts issued a special cover on former president Neelam Sanjeeva Reddy to mark his 100th birth anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں